• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے کا کیس، ملزم عدالت میں پیش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں اکتوبر 2024 میں ایئرپورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں دہشت گردوں کی فنڈنگ کے کیس میں جیل حکام نے ملزم سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔

ضمانت پر رہا شریک ملزم نجی بینک کے منیجر بلال کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، آج عدالت نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے کیس کے گواہوں کو 10 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری اور ایئر پورٹ بم دھماکا کیس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ کیس میں کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے بشیر زیب اور گل رحمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید