• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا: اعظم سواتی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا تھا جاؤ بات چیت کرو، اب نئی لیڈر شپ ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں نئی لیڈر شپ کیا کرتی ہے، اللّٰہ کرے ہمارے مزاج بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی نہیں ہے، 2 اپریل 2025 کو ان سے آخری ملاقات ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید