نثار شیخ سندھ بیڈ منٹن کے صدر منتخب

November 30, 2021

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات لاڑکانہ کے مقامی کلب میں ہوئے جس میں چیئرمین طارق انور سیال صدر نثار اللہ شیخ خواتین صدر نورین مراد جنرل سیکرٹری احسن قمر ایسوسی ایٹ سیکرٹری معین الدین خزانچی ڈاکٹر سہد،سنیئر نائب صدر عدنان صدیقی،

نائب صدور جاوید اقبال، امداد خمیسانی، عبد الرحیم، پلوشا بشیر، ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے اکرم انصاری، عتیق قریشی، نصرتاللہ میمن، غلام مسطفی، انیلہ ابڑو، عبد الرشید، تحسین احمد، گفار سومرو، اور محمد افتخارچار سال کے لئے منتخب ہوئے۔

انتخابات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شہیدبے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آل سندھ شہید بے نظیر بھٹو شہید بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ نو منتخب صدر نثار اللہ شیخ نے کہا کہ ہمارے کسی سے اختلاف نہیں،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، امید ہے فیڈریشن ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔