• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سان فرانسسکو: سڑک پر شیر نکل آیا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں شیر نے حکام اور لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعے کو مصروف ترین علاقے سن سیٹ ڈسٹرکٹ میں شیر دیکھا گیا جو کہ کئی گھنٹوں سے خود کو پکڑے جانے سے بچاتا رہا۔

بعد ازاں مقامی پولیس، محکمہ ماہی گیری و جنگلی حیات، اینیمل کنٹرول اور سان فرانسسکو چڑیا گھر کے حکام نے آؤٹر سن سیٹ کے علاقے میں شیر کو گھیر کر بالآخر بے ہوش کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بعد میں اس شیر کو واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید