ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ گروپ مرحلہ ختم، پاکستان ایونٹ سے باہر

November 29, 2021

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں گروپ مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا، پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا۔

پاکستان کی میزبانی میں ورلڈ اسکریبل چیمپین شپ کےآن لائن مقابلے جاری ہیں، گروپ مرحلے میں دنیا کے 23 ممالک کے 105 کھلاڑی شرکت کررہے تھے۔

آسٹریلیا کے پیٹرکوگی نے 32 میں سے 25 گیمزجیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سابق ورلڈ چیمپئن ڈیوڈ ایلڈر دوسرے نمبر پر رہے۔

امریکا کے ول اینڈرسن، شمالی آئرلینڈ کے پال گیلن، نیوزی لینڈ کے ایلسٹر رچرڈز، نائیجیریا کے ویلنگٹن جیگیرا، ایٹا کارو اور بھارت کے شرون روڈریگس نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان کا کوئی کھلاڑی کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا، وسیم کھتری بائیسویں نمبر پر رہے۔

چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل 4 اور 5 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔