لندسے لوہن نے دبئی کی کاروباری شخصیت بدرشماس سے منگنی کرلی

November 30, 2021

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں مقیم ہولی وڈ اداکارہ لندسے لوہن نے اپنے دوست بدر شماس سے منگنی کر لی ہے۔عرب نیوز کے مطابق اداکارہ لندسے لوہن نے انسٹاگرام پر 97 لاکھ فالوروز کے ساتھ منگنی کی خبر شیئر کی۔منگنی کی خبر کے ساتھ اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔بدر شماس کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں۔ دونوں کی ملاقات موسیقی کے ایک فیسٹیول میں ہوئی تھی۔35 برس کی لندسے لوہن نے انسٹاگرام پر منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میری محبت۔ میری زندگی۔ میرا خاندان۔ میرا مستقبل۔‘اداکارہ لندسے لوہن اور بدر شماس کو کورونا وبا سے قبل دبئی میں موسیقی کے ایک فیسٹیول میں دیکھا گیا تھا۔مئی 2020میں لندسے لوہن کی والدہ دینا لوہن نے بدر شماس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندسے ایک زبردست آدمی سے مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب لندسے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے پر تیار ہوں گی ،تو وہ کرے گی۔‘بدر شماس سے قبل لندسے لوہن نے روس کی ایک کاروباری شخصیت ایگور ٹیرابوسف سے منگنی کی تھی ،تاہم دونوں کے درمیان 2016میں علیحدگی ہوئی تھی۔