شیرخوار بچی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

November 30, 2021


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچی کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی عمر صرف چند ماہ ہے لیکن وہ خود بیڈ سے نیچے اترنے کے لیے ایک حیرت انگیز طریقہ اختیار کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی بستر سے کچھ تکیے اور کمبل گھسیٹ کر فرش پر پھینکتی ہے تاکہ محفوظ طریقے سے لینڈنگ کی جاسکے۔

بچی نے بیڈ سے نیچے نرم تکیوں کا ایک پہاڑ بنایا اور پھر مڑ کر ان پر قدم رکھ دیا اور اسے بیڈ سے نیچے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔