چین کے دارالحکومت بیجنگ کے سب سے بلند ٹاور سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت سے ٹکرانے کے بعد طیارے کا ملبہ زمین پر پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ یہ واضح نہیں کہ چھوٹے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ کا سب سے بلند یہ ٹاور 108 منزلوں پر مشتمل ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ عمارت سے لوگوں کا انخلا کیا گیا۔