مانچسٹر ایئرپورٹ پر 2خواتین پولیس افسران پر حملہ کرنے والے 21 سالہ محمد فاہر عماز کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق عماز نے مکا مار کر خاتون پولیس افسر کی ناک کی ہڈی توڑ دی تھی۔
ایئر پورٹ پر لڑائی اس وقت شروع ہوئی تھی جب فاہر عماز نے اسکی والدہ کو نسلی گالیاں دینے والے شخص کو روک کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔