سعودی عرب میں آج کورونا کے 32 نئے کیسز، دو مریضوں کا انتقال

November 30, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 32 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 752 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 836 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 913 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔