خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 6 دہشت گرد ہلاک

May 08, 2024


خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور دہشتگرد انعام اللّٰہ ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔