مولانا ظفر علی خان نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا‘اخبار فروش یونین

December 01, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اخبار فروش یونین ملتان اور ایجوکیشنل اینڈ سوشل فور م کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے عظیم رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی65ویں برسی کے موقع پر سالانہ ڈائیلاگ اخبار مارکیٹ میں خطاب کرتے ہوئے عنایت علی قریشی، آغامحمد علی رضوی، بابر خان وارثی، اخبار فیڈریشن کے معاون خصوصی شیخ صلاح الدین عمر ، ممبر اخبار فیڈریشن پاکستان ملک عرفان اُتیرا، صدر اخبار فروش یونین ملتان ملک اے ڈی بھیں ، سیکرٹری جنرل رانا محمد اقبال نون ، حافظ ظفر قریشی ، زاہد مقصود قریشی، وقاص فرید قریشی، ملک محمد اجمل، قاری محمد اکرم سراجوی نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان آسمان صحافت کا و ہ درخشند ہ ستارہ تھے جن کی صحافت نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، انکی صحافتی بے لوث خدمات کے حوالے سے تحریک پاکستان کے رہنماؤں میں انہیں بابائے صحافت کے لقب سے نوازا گیا، عنایت علی قریشی ، سید محمد علی رضوی، ملک عرفان اُتیرا نے کہا کہ انہوں نے اپنے اخبار کے ذریعے اسلام دشمن قوتوں اور قیام پاکستان کے مخالفین کے خلاف اہم رول ادا کیا ،آکر میں مولانا ظفر علی خان مرحوم اور سماجی و سیاسی رہنما مشرف علی قریشی مرحوم کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔