دلہن ہال جانے کے بجائے جم پہنچ گئی

December 01, 2021

بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دلہن شادی سے قبل ہال جانے کے بجائے جم پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عروسی لباس پہنی سجی سنوری دُلہن کو جم میں ویٹ لفٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اورنج رنگ کی ساڑھی میں ملبوس دُلہن نے مختلف مشینوں پر جا کر ایکسر سائز کی اور اس دوران فوٹو سیشن کرایا۔