فیروز خان نے ڈرامہ سیٹ سے ویڈیو شیئر کر دی

December 01, 2021

پاکستان کے ہر دلعزیز، خوبرو اداکار فیروز خان نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کے شوٹنگ سیٹ سے ایک سین مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں بہترین اداکاری کے سبب کروڑوں دل جیتنے والے فیروز خان دوبارہ معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ ڈرامے میںنظر آئیں گے۔

فیروز خان اور ثناء جاوید آج کل جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، مداح اس جوڑی کو دوبارہ جیو انٹرٹینمنٹ پر دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔


ایسے میںفیروز خان نے ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘ کے سیٹ سے ایک جذباتی سین کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان کتنی محنت اور لگن سے اس ڈرامے کی شوٹنگ کروا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور ثناء جاوید کے مداح اس جوڑی کو دوبارہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘ میں ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔


اس ڈرامے کے نشر ہونے سے قبل ہی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہیں اور بے حد پسند بھی کی جا رہی ہیں۔