• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اور نیٹو کو ایران کیخلاف امریکا اسرائیل جنگ میں شریک ہونے پر جوابدہ ہونا چاہیے: اسماعیل بقائی

اسماعیل بقائی— فائل فوٹو
اسماعیل بقائی— فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو کو ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ میں شریک ہونے پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا امریکی اسرائیلی جنگ میں معاونت کا بیان واضح اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارک روٹے نے بتایا ہے کہ یورپ نے ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ میں فعال حصہ لیا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران یورپی ممالک اور نیٹو اس بات کی تردید کر رہے تھے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یورپی حکومتوں کی فوجی، سیاسی اور لاجسٹک یا دیگر معاونت کے نتیجے میں ہلاکتیں اور تباہی ہوئی، جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اسماعیل بقائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر مشکلات کو بھی یورپی حکومتوں کی معاونت کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید