• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 119 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 70 ہزار 765 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 2871 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 72 ہزار 762 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 890 رہی۔

شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 41 ارب روپے سے کم ہو کر 18 ہزار 996 ارب روپے ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید