ساڑھے 3 سال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی، شاہد خاقان عباسی

December 01, 2021

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ساڑھے 3 سال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

کوہستان کے علاقے داسو میں پاکستان مسلم لیگی (ن) کے جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

نواز حکومت کے خاتمے پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت جس سازش کے تحت توڑی گئی آج سارا ملک باخبر ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ ن نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔