سعودی سفارت خانے کے 14 ارکان کی کابل واپسی

December 01, 2021

افغانستان میں قائم سعودی سفارت خانے کی 14 رکنی سفارتی ٹیم کی کابل واپسی پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی سفارتی ٹیم نے افغانوں کیلئے قونصلر خدمات دوبارہ شروع کردیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے سعودی سفارتی ٹیم کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے سعودی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اچھے تعلقات کا آغاز قرار دیا ہے۔