آسٹریا میں کورونا کے مزید 8882 نئے کیس رجسٹرڈ،72ہلاک

December 03, 2021

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں لاک ڈاؤن دوسرے ہفتہ میں داخل ہوگیا ہے ۔ آسٹریا بھرمیں کورونا انفیکشن کم ہو رہے ہیں جمعرات کو وزارتِ صحت نے 8882 نئے انفیکشن اور 72 اموات کی اطلاع دی ہے ۔ اوسطاً فی گھنٹہ تین اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اسپتالوں میں بستروں کی نازک صورت حال سات دنوں میں بمشکل تبدیل ہوئی ہے اور بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ اس وقت 2604 افراد نارمل وارڈز میں کورونا کے زیر علاج ہیں جب کہ 637 انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج ہیں۔لیکن ہفتہ وار مقابلے میں یہ تعداد تقریباً ایک جیسی ہی ہے۔ بدھ سے جمعرات تک 4 لاکھ 66 ہزار 309 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 892 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔