• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں آج سے بارش و برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

بلوچستان میں آج سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، قومی شاہراہوں پر ممکنہ برفباری کے پیش نظر این ایچ اے بلوچستان نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

جنرل منیجر این ایچ اے آغار عنایت نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارش اور برفباری کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ -چمن،کچلاک -مسلم باغ،قلات -کوئٹہ، مچ -کوئٹہ اور لک پاس -کانک سیکشنز میں برفباری ہوتی ہے، ان تمام سیکشنز پر این ایچ اے کے18 کیمس قائم کئے ہیں، جہاں برف ہٹانے والی مشینری اور تربیت یافتہ اسٹاف 24 گھنٹےتعینات رہیگا۔

جی ایم کا کہنا ہے کہ برفباری کی صورتحال میں مشینری حرکت میں آتی ہے اور شاہراہ پر نمک پاشی بھی کرتے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ بارش اور برفباری کے موسم میں احتیاط کریں اوور اسپیڈنگ نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید