• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلفاً کہتا ہوں گٹر کا ایک ڈھکن بھی نہیں دیا گیا، ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک

پاکستان تحریک انصاف کے ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں کہ ہمیں گٹر کا ایک ڈھکن بھی نہیں دیا گیا۔

ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک کے کورنگی پہنچے پر علاقوں مکینوں نے شور شرابہ کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سے وابستہ ٹاؤن چیئرمین گوہرخٹک نے کہا کہ یہ ثابت کردیں کہ گٹر کے ڈھکن دیے گئے ہیں تو سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے موت کے کنویں بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورنگی مہران ٹاؤن میں 8 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گر گیا۔

واقعے کے بعد  بچے کے چاچا نے خود لاش کو گٹر سے باہر نکالا۔

قومی خبریں سے مزید