• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند چھا جانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک بجانب لاہور بند ہے، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

اسی طرح موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک اور بڑی گاڑیوں کے لیے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک بند ہے۔

سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید