فاروق عبداللّٰہ اپنی گاڑی پر مقبوضہ کشمیر کا جھنڈا لگا کر بھارتی پارلیمنٹ پہنچے

December 03, 2021

نئی دہلی (این این آئی) مقبوضۃ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدراور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن فاروق عبداللّٰہ اپنی گاڑی پرمقبوضہ کشمیر کا جھنڈا لگاکر بھارتی پارلیمنٹ پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق فاروق عبداللّٰہ گذشتہ روز اپنی گاڑی کے بونٹ پرمقبوضہ علاقے کا جھنڈا لگا کر بھارتی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پہنچے۔سری نگر کی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ فاروق عبداللّٰہ کے اس اقدام نے دائیں بازو کے میڈیا کو انکے خلاف محاذ کھولنے اور یہ کہنے کا موقع فراہم کیا کہ انہوں نے ایسا کر کے تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔