الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے والے وزیر کیخلاف کارروائی کا اختیار ہے، حبیب اللہ شاکر

December 03, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فنڈزبند کرنے کی دھمکی دینے والے وزیر کے خلاف کاروائی کرے ۔آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو جتنے فنڈز درکار ہوں حکومت فراہم کرنے کی پابند ہے۔ پریس کلب ملتان میں پیپلزیوتھ جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ،سٹی نائب صدر منظور قادری،ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یاسین،ضلعی رابطہ سیکرٹری عبدالرؤف خان لودھی،ضلعی صدر پی ایس ایف داؤد چاون اور مہروز شاکر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہور،خانیوال الیکشن میں پیپلزپارٹی حیران کن نتائج دے گی ۔