جاپان کی آبادی میں کمی کا سلسلہ جاری

December 04, 2021

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان کی قومی مردم شماری سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان کی آبادی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنہ 2020تک کے 5سال میں کمی کی شرح 0.7فیصد رہی۔داخلی امور کی وزارت نے سنہ 2020کی مردم شماری کی معلومات منگل کے روز جاری کیں۔اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال یکم اکتوبر کو جاپان کی آبادی12کروڑ 61 لاکھ 46ہزار 99نفوس تھی۔