شہباز آج بھی معیشت کے حوالے سے غلط ہیں، حماد اظہر

December 04, 2021

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے بھی غلط تھے اور آج بھی معیشت کے حوالے سے غلط ہیں، مہنگائی پر سیاست کرنا درست نہیں ہے۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے معیشت کو بہتر کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر جواب دیتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے، معیشت کی شرح 5 فیصد سے ترقی کررہی ہے، ملک میں بےروزگاری کم ہورہی ہے۔