پیپلز پارٹی نے تحصیل پبی کے امیدوار افتخار علی شاہ کی حمایت کر دی

December 05, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر شیخ انور اور قومی اسمبلی کے سابق پارلیمانی سیکرٹری انجینئر طارق خٹک نے تحصیل پبی کے چیئرمین کے لئے بلدیاتی الیکشن میں صوبائی قیادت کےجماعت اسلامی سے اتحاد کے فیصلے کو مسترد کر کے آزاد امیدوار سید افتخار علی شاہ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ دریں اثناء تحریک استقلال کے بانی رہنما سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابق تحصیل کونسل سید حیدر علی شاہ باچا، مسلم لیگ یوتھ ونگ نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمد خان، مشتاق احمد خان اور مسلم لیگ کے بزرگ کارکن فضل سبحان نے بھی سید افتخار علی شاہ کی حمایت کا اعلان کیا۔