مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق

December 05, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ صادق آباد کو فرح طاہر نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد میری سوتیلی والدہ صائمہ غلط راہ پر چل نکلی اور اکثر گھر سے باہر رہتی تھی اور اب وہ میری دو سوتیلی چھوٹی بہنوں کو بھی اپنے ساتھ لیکر چلی گئی تھی۔ گزشتہ روز صائمہ نے قاسم اور فیضان کے ہمراہ سعد کو دیکھتے ہی للکارا کہ اسے جان سے مار دو‘ قاسم کی فائرنگ سے سعد مسعود جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے فیضان اور صائمہ بھی زخمی ہو گئے۔ تھانہ مری کو افتخار احمد نے بتایا میرے بھتیجے محمد مالک موٹر سائیکل کو نمب موڑ پر ہائی ایس ایم آر آر اے 244 کے نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔