پنجاب میں ڈینگی کے مزید 45 کیسز رپورٹ

December 05, 2021

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے33 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب سےاب تک ڈینگی کے25ہزار 684 کیسز سامنے آچکے ہیں،جبکہ لاہور سے اب تک ڈینگی کے18 ہزار 202 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی سے 153 افراد جاں حق ہوچکے ہیں،گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی سے2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے470 مریض داخل ہیں،جبکہ لاہور کےسرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے337 مریض زیر علاج ہیں۔