تحقیقاتی اداروں نے پریانتھا کے مکان کو سیل کردیا

December 05, 2021

فوٹو: فائل

تحقیقاتی اداروں نے سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر پریانتھا کا مکان سیل کردیا۔

سری لنکن شہری پاکستان میں 10 سال سے زائد عرصے سے رہائش پذیر تھا، جس فیکٹری میں مارا گیا وہاں پر 8 سال سے کام کر رہا تھا۔

اہل محلہ نے پریانتھا سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش اخلاق شخص تھا، کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریانتھا لوگوں سے زیادہ میل جول بھی نہیں رکھتا تھا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے پریانتھا کے مکان کو سیل کردیا ہے۔