• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ: پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو متشدد ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کی ہجوم سے جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، انہوں نے کبھی دلائل دیے تو کبھی رحم کی بھیک مانگی۔

وحشت اور درندگی کے آگے ملک عدنان بے بس ہوگیا، پولیس نے عدنان اور دوسرے ہمدرد شہری کو حفاظتی تحویل میں لے رکھا ہے۔

لوگوں کے ہجوم میں سیاہ جیکٹ پہنے دوسرے شہری نے سری لنکن شہری کی لاش کو جلائے جانے سے بچانے کی کوشش کی تھی۔

انسانیت کی شمع روشن رکھنے والے دو انسان معاشرے کے لیے مثال بن کر سامنے آگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہجوم سے پریانتھا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدن کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا۔

انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ ملک عدنان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر خود کو ڈھال بنا کر پریانتھا کو پناہ دینے اور انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ ملک عدنان کو پوری قوم کی جانب سے بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین