وزیر کھیل پنجاب کا باکسر محمد وسیم کی انٹرنیشنل فائٹ لاہور میں ہونے کا اعلان

December 08, 2021

فوٹو: سوشل میڈیا

صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے باکسر محمد وسیم نے لاہور میں ملاقات کی، صوبائی وزیر نے پاکستانی باکسر کی ایک انٹرنیشنل فائٹ لاہور میں ہونے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر کھیل سے عالمی ٹائٹل ہولڈر باکسر محمد وسیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ محمد وسیم نے باکسنگ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے محمد وسیم کی اگلی ورلڈ ٹائٹل فائٹ لاہور میں ہوگی اور اس میں بھی محمد وسیم کامیاب ہوں گے۔

تیمور خان بھٹی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نشتر پارک کمپلیکس لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ ایرینا کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ قومی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنا ان کا مشن ہے، آئندہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔