• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ٹیم پاکستان ڈھاکا میں بنگلادیش کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے ڈھاکا میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں زبردست فتح کے ساتھ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور آئی سی سی کی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ایک اننگز کی فتح سے اپنے نام کیا اور یوں آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل کے پی سی ٹی 66 اعشاریہ 66 کو 75 پوائنٹس میں بدل دیا ہے۔

سری لنکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس نے ایک سیریز میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے اور دونوں ہی میں فتحیاب رہی ہے جبکہ پاکستان نے دو سریز کھیلی جن میں سے 3 ٹیسٹ میچ جیتے اور ایک میچ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین