ایس بی سی اے میں افسران کے تبادلے، ڈی جی ذاتی حیثیت میں طلب

December 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایس بی سی اے میں افسران کے تیزی سے تبادلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلافہ ہمارے احکامات پر عمل نہ کرنے کے لیئے افسران کے پے در پے تبادلوں کے حربے استعمال ہو رہے ہیں، ڈی جی ایس بی سی اے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں۔