انٹر بینک میں ڈالر 177.50اور اوپن مارکیٹ میں 179؍روپے کا ہوگیا

December 09, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعودی پیکج کے 3ارب ڈالر کی منتقلی کے باوجود روپے پر دباؤ برقرار ، روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،انٹر بینک میں 65پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر80پیسے مزید مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میںانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 55پیسے کے اضافے سے 176.75 روپے سے بڑھ کر 177.30 روپے اور قیمت فروخت 65 پیسے کے اضافے سے 176.85 روپے سے بڑھ کر 177.50 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 177.70 روپے سے بڑھ کر 178.50 روپے اور قیمت فروخت 178.20 روپے سے بڑھ کر 179.00 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.40 روپے کے اضافے سے 197.60 روپے سے بڑھ کر 199.00 روپے اور قیمت فروخت 199.60 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 70پیسے کی کمی سے 232.70 روپے سے کم ہو کر 232.00 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کےاضافے سے 234.70 روپے سے بڑھ کر 235.00 روپے ہو گئی۔