مرچوں سے بنی آئسکریم کے چرچے

December 09, 2021


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مرچوں اور نیوٹیلا سے بنی آئسکریم کے چرچے ہو رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا دن بہ دن سِمٹتی جا رہی ہے، دنیا کے کسی بھی کونے میں کچھ بھی ہو جائے انٹرنیٹ صارفین کو منٹوں میں خبر پہنچ جاتی ہے جبکہ دنیا بھر میں پیش آنے والے انوکھے واقعات سیکنڈز میںصارفین کی کچھ زیادہ ہی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مطابق بھارتی شہر اندور سے تعلق رکھنے والے ایک آئسکریم فروش نے آئسکریم کے فلیورز میں دلچسپ اضافہ کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئسکریم فروش براہِ راست آئسکریم بنا رہا ہے جس میںاُس نے مرچی اور نیوٹیلا کا استعمال کیا ہے۔

وائرل ہوتی اس انوکھی ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین حیرت اور اس آئسکریم کو چکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔