وزیر اعظم کی حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے، میاں افتخار

December 09, 2021


نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی وقت اس حکومت کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔ حکومت کی بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی خواہش کسی نے پوری نہیں کی۔

میاں افتخار حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں منہگائی اور بدحال معیشت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔