گورنر نے سندھ حکومت کا غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا

December 09, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کا غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا۔

گورنر عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کا آرڈیننس اعتراض لگاکر واپس کردیا۔

گورنر سندھ نے غیر قانونی عمارتوں کی ریگولرائزیشن آرڈیننس پر 10 اعتراضات لگائے۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی کسی شق میں واضح نہیں کہ خلاف قانون تعمیرات اور عمارتوں کے ذمہ داروں کو کیا سزا و جرمانہ ہوگا۔

اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی اس آرڈیننس کی مخالفت کرچکی ہیں۔