بجلی مہنگی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت، شہباز

December 10, 2021

اپوزیشن لیڈز شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔