کترینہ کے جوڑے کا رنگ کس کی پسند کا تھا؟

December 10, 2021

بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی شادی پر کس کی پسند کے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، بھارتی اسٹائلسٹ نے بتادیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اسٹائلسٹ امی پٹیل نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی دلکش تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے امی پٹیل نے کترینہ کیف اور وکی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ خوش رہیں، آپ تمام پیار اور خوشی کے مستحق ہیں اور میرا پیار آپ کے ساتھ ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’کترینہ کو اُن کا پسندیدہ ترین رنگ پہنا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘

بالی ووڈ اسٹائلسٹ کی پوسٹ سے واضح ہورہا ہے کہ کترینہ کو سُرخ رنگ بہت پسند ہے اور اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنی شادی پر بھی سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔