• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے کس ڈیزائنر کا لہنگا پہنا تھا؟

دیگر متعدد اداکاراؤں کی طرح بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن کے لباس کے لیے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی کا انتخاب کیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی جانب سے گزشتہ روز زیب تن کیے گئے لال لہنگے سے لے کر، ماتھا پٹی، نتھنی، چوکر تک سب بھارتی مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی کا ڈئزائن کردہ تھا۔


ڈیزائنر سبیا ساچی کی جانب سے بھی اس جوڑے کے لہنگے، شیروانی اور زیورات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

سبیا ساچی کے مطابق کترینہ کیف کے لہنگے اور اُن کے دوپٹے پر سنہری تاروں سے کام کیا گیا تھا جس میں ویلویٹ اور مٹکا سِلک کپڑے کا استعمال ہوا تھا، اس لہنگے پر تلے کی مدد سے ہاتھوں سے کڑھائی کی گئی تھی۔


کترینہ کیف کی جانب سے منتخب کی گئی جیولری بھی سبیا ساچی کی ہیریٹیج جیولری کلیکشن سے لی گئی تھی جس میں تراشے گئے ہیرے اور موتیوں کو ہاتھ سے جڑا گیا تھا اور اس میں 22 قیراط سونا بھی استعمال ہوا ہے۔

دوسری جانب کترینہ کیف کے دولہے وکی کوشل نے آئیوری رنگ کی شیر وانی اور زیورات پہنے تھے جو کہ سبیا ساچی کی جانب سے ہی ڈیزائن کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی معروف اداکاراؤں سمیت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بہو، محمد جنید صفدر کی اہلیہ نے بھی اپنے نکاح پر مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کے لہنگے کا انتخاب کیا تھا۔

تازہ ترین