ہائیکورٹ کے ریمارکس زرداری کی بیگناہی کی دلیل ہیں، نیئر بخاری

December 10, 2021

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نیب کے کردار پر کئی بار سوال اٹھا چکی ہے، نیب ریفرنسز پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس آصف زرداری کی بیگناہی کی دلیل ہیں۔

نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ عدالت نے درست سوال پوچھا ہے کہ بغیر شواہد ریفرنس کس کے کہنے پر بنائے گئے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق صدر مملکت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، آصف زرداری پر بغیر ثبوت و شواہد ریفرنسزز کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کو 11 سال قید رکھنے والوں کو سزا وار ہونا ہوگا، آصف زرداری کو جیل میں رکھنے اور پیشیاں کرانے والے کس کو جوابدہ ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی ہتھیار کا استعمال ثابت ہو رہا ہے۔