• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا نیا مجوزہ شیڈول فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھجوادیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا نیا مجوزہ شیدول فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھجوا دیا گیا ہے، جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے متفق ہونے پر باقاعدہ اعلان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ شیڈول میں پہلے مرحلے میں 4 لیگ میچز راولپنڈی میں 3 دن میں ہوں گے۔

مجوزہ شیڈول میں راولپنڈی میں میچز 17، 18 اور 19 مئی کو ہوں گے۔

ایک دن کے آرام کے بعد لاہور میں پلے آف کے میچز 21، 22 اور 23 مئی کو ہوں گے۔

پلے آف مرحلے کے بعد 24 مئی کو آرام کے بعد 25 مئی کو پی ایس ایل 10 کا فائنل کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ نئے مجوزہ شیڈول پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے متفق ہونے پر باقاعدہ اعلان ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید