• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید