ریاض کنسرٹ میں جیکولین فرنینڈس کی شرکت کے حوالے سے سوال پر سلمان خان کا پر مزاح جواب

December 10, 2021

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں ایک طائفے کے ساتھ جس میں بالی ووڈ کے کئی معروف اداکار شامل ہیں، اپنے دبنگ ٹور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے دورے پر ہیں۔

جہاں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں سلمان خان سے پوچھا گیا کہ کیا جیکولین فرنینڈس اس ایونٹ میں پرفارم کرینگی؟

اس سوال پر سلو بھائی نے حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر مزاح انداز میں کہا کہ، انشا اللّٰہ وہ کل یہاں ہوں گی اور اگر وہ نہ ہوئیں تو پھر میں بطور جیکولین پرفارم کروں گا۔

تاہم اطلاعات یہ ہیں کہ جیکولین دبنگ ٹور کے اس پرفارمنس سے کچھ وجوہات کی وجہ سے ڈراپ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سوال اس تناظر میں کیا گیا کیونکہ چند روز قبل جیکولین فرنینڈس کو ممبئی ایئرپورٹ پر 200 کروڑ کے ایک منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے الزام پر روکا گیا تھا، لیکن بعد میں انھیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔