اسلام آباد: سہالہ کے جنگل سے لڑکی کی جلی ہوئی لاش برآمد

December 10, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سہالہ کے جنگل سے لڑکی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سہالہ میں جنگل سے ایک لڑکی کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، جو چادر میں لپٹی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔