مایا علی کی اذان سمیع خان کے ہمراہ خوبصورت تصویر

December 15, 2021

تصویر بشکریہ مایا علی، اذان سمیع خان انسٹاگرام اکاؤنٹس

پاکستان کی معروف ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی کی اُبھرتے اداکار، معروف گلوکار اذان سمیع خان کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہے۔

مایا علی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی جس میںوہ گلوکار اذان سمیع خان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، اس تصویر میںیہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ان کی جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے۔


دوسری جانب اذان سمیع خان نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’ہے یہ دعا کے تجھے دیکھتے دیکھتے ہی نکل جائے دم۔‘

سوشل میڈیا پر موجود ان فنکاروں کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے یہ تصویریں خوب پسند کی جا رہی ہیں۔


انسٹا گرام صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں ایک نئی جوڑی بننے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اذان سمیع خان اور مایا علی جَلد ہی ایک نئے پروجیکٹ ’اِک لمحہ‘ میںایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ یہ تصویر بھی مزکورہ پروجیکٹ کی ہی ایک جھلک ہے۔