• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اداکار و گلوکار اذان سمیع پاکستان اور اپنے والد کے حق میں بول پڑے۔

اذان سمیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ فرانس میں موجود ہیں۔


گلوکار و اداکار کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے محبت بھرے اور مثبت تبصرے کیے تو وہیں ناقدین اُن پر اُن کے والد عدنان سمیع کی وجہ سے تنقید کرنے سے گریز نہ کرسکے۔

سید حسن نے اذان سمیع کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’اپنے والد سے ملنے بھارت کب جا رہے ہو؟‘

صارف کے تنقید بھرے تبصرے پر ردّعمل دیتے ہوئے اذان سمیع نے کہا کہ ’اپنے ملک پاکستان اور اپنے والد سے ملنے کہیں بھی جاؤں گا۔‘

اذان سمیع نے بڑے ہی پُرسکون انداز میں کہا کہ ’وہ میرے والد صاحب ہیں۔‘

گلوکار و اداکار نے مزید کہا کہ ’آپ پُرسکون ہوجائیں اور یہ پیار کہیں دوسری جگہ پھیلائیں۔‘

واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔زیبا بختیار اور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

تازہ ترین