لندن، مخدوم احمد محمود سیاسی طور پر متحرک،نواز شریف سے ملاقات

December 16, 2021

لندن میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سیاسی طور پر متحرک ہیں۔ انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

نواز شریف اور مخدوم احمد محمود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مخدوم احمد محمود کی ملاقات 2 گھنٹے تک بند کمرے میں جاری رہی اور اس موقع پر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نواز شریف جب جیل میں تھے اس وقت بھی ان سے ملاقات کی تھی، مستقبل میں بھی ملوں گا۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین بھی ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔