لاہور: سردی اور دھند بڑھ گئی، حدِ نگاہ کم

December 16, 2021

—فائل فوٹو

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں سردی میں اضافے کے ساتھ دھند بھی بڑھنے لگی ہے، دھند بڑھنے سے حدِنگاہ میں بھی کمی آ گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہورشہر میں حدِ نگاہ 100 میٹر ہو گئی جبکہ ایئر پورٹ اور کھلے علاقوں میں حدِنگاہ 10 میٹر تک ہی رہ گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہورمیں آج کم سے کم درجۂ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

حدِنگاہ کم ہونے سے لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

لاہور کو دوسرے شہروں سے ملانے والے موٹر وے کو بھی دھند میں کمی آنے تک بند کر دیا گیا ہے۔